کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی سمیت دو افراد کو قتل کرنے کی اطلاعات، لیویز نے ضلع ہرنائی میں دو لاشوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں لیویز کو دو لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ حکام کے مطابق لاشوں کی تلاش کے لیے دشوار گزار علاقے میں ڈرون بھی استعمال کیے جارہے ہیں تاہم رات گئے تک لاشوں کی تلاش کا عمل جاری رہا۔ دوسری جانب 0اگست کو زیارت کے علاقے سے اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو قتل کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں علاقائی ذرائع کے مطابق زردآلو میں موجود لاش اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ایک دوسرے شخص کی ہوسکتی ہیں۔اس حوالے سے انتظامیہ نے تاحال کسی قسم کی تصدیق نہیں کی تاہم سوشل میڈیا پر ایک لاش کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی معلوم ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال کو زیارت کے سیاحتی علاقے زیرزی پوائنٹ سے اغواء کیا تھا جبکہ وہ 3ستمبر 2025کو اغواء کے دوران ہی سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا
- سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے، معاہدے پر دستخط
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- فضا علی نے شوہر کے ہمراہ غیر اخلاقی کلپ پر معافی مانگ لی
- اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب
- رمشا اور خوشحال خان کی شادی، اداکارہ نے انسٹاگرام پر نام میں تبدیلی کرلی
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا میچ مشکوک، آئی سی سی نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 چیمپئن شپ: پاکستان کو فائنل میں شکست
- پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

