سوئی(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی میں مقامی لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے علم و ادب کے فروغ کے لیے لائبریری کو دو سو کتب کا قیمتی تحفہ بھی پیش کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کتاب روشنی، شعور اور ترقی کی علامت ہے، اور مطالعے کا رجحان نوجوان نسل میں مثبت سوچ، بامقصد زندگی اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان علم کی طاقت سے اپنا مقام بنا سکیں وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنی ہوگی کیونکہ یہ بہترین رہنمائی اور کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے غیر مصدقہ ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے کتب سے علم حاصل کرنے کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ درست اور معیاری معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوئی سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں علم و تحقیق کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے اس موقع پر میر آفتاب خان بگٹی، چئیرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبھانی، چئیرمین میونسپل کمیٹی سوئی عزت امان بگٹی,ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحسن اور دیگر افسران بھی موجود تھے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

