کوئٹہ(این این آئی)سابق وفاقی وزیرخلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا،پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے دور رس اثرات خطے کی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر بھی مرتب ہوں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوتے ہی مغربی دنیا اور پڑوسی ملک بھارت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے، تاہم سعودی عرب یہ واضح کرچکا ہے کہ یہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو تمام فوجی ذرائع کا احاطہ کرتا ہے اور یہ کسی مخصوص ملک یا واقعے کے خلاف نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کا عمل ہے۔ انہوں نے دفاعی معاہدے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی اس دفاعی معاہدے کودیگر اسلامی ممالک تک پھیلا ئیں اوراپنی ایک مشترکہ فوج تشکیل دیں جو کسی بھی دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

