کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار فوزیہ کو بینوولنٹ فنڈ کی مد میں 242400 روپے دلوا دیے گئے۔درخواست گزار فوزیہ نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی ماہانہ بینوولینٹ فنڈ گرانٹ وصول کر رہی تھی، لیکن متعلقہ محکمے نے بغیر کسی معقول وجہ کے 05.01.2024 سے مذکورہ گرانٹ کی تقسیم بند کر دی ہے۔متعدد بار متعلقہ محکمے کو بحالی کی درخواست دی چکی ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بلآخر مجبور ہو کر وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب کوئٹہ نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات جلد ادا کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی بینوولنٹ فنڈ جاری کرتے ہوئے بقایاجات کی مد میں 242400 روپے کا چیک دلوا دیا گیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

