پاکستان کی اسرائیل کی مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت

اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں غیر قانونی اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد سرکاری ملکیت قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ایسے اقدامات منصفانہ اور پائیدار امن کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کی جوابدہی یقینی بنائے اور عملی اقدامات کرے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست فلسطین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس شریف کو دارالحکومت بنانے کے موقف کی توثیق کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں