چھتر(این این آئی) ایکسین مواصلات و تعمیرات نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور صوبائی وزراء کی خصوصی ہدایات اور فراہم کردہ فنڈز کے باعث ضلع نصیرآباد میں زیر تعمیر سڑکوں کے منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور سڑکوں کی تعمیر اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ایکسین مواصلات نے مزید کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی، روزمرہ سفر میں مشکلات کم ہوں گی اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال اور پرامن بلوچستان کی بنیاد مضبوط انفراسٹرکچر پر ہے، اور یہی حکومت کی ترجیح ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے سڑکوں کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ منصوبے وقت پر مکمل ہوگئے تو زرعی اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور عوام کو طویل عرصے بعد ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

