چھتر(این این آئی) چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور صوبائی وزیر کے جاری کردہ فنڈز سے نصیرآباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی اور معیاری انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کے مطابق جاری اسکیمات پر افسران اور انجینئرز براہ راست نگرانی کر رہے ہیں تاکہ منصوبے بروقت اور معیار کے مطابق مکمل ہو سکیں چیف انجنیئر روڈز نصیرآباد ڈویژن بشیر خان ناصر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ زراعت اور کاروبار میں بھی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فنڈز کو شفاف طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع صحبت پور اوستہ محمد جعفرآباد میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع سمیت کئی اہم منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جو نہ صرف عوام کو سہولت فراہم کریں گے بلکہ خطے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز بھی کریں گے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترقیاتی منصوبے اسی تسلسل کے ساتھ مکمل ہوتے رہے تو نصیرآباد ڈویژن کی محرومیاں بڑی حد تک ختم ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

