ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 9افراد کو اغواء کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی گھٹن سے نا معلوم مسلح افراد نے 9 افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گے اغواء ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہجوانی بگٹی قبیلے سے ہے۔لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے کھٹن میں نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مقامی 9 افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ نا معلوم مقام پر لے گیے ہیں لیویز کے مطابق اغواء ہونے والوں کا تعلق ہجوانی بگٹی قبیلے سے ہے اور وہ مال مویشی چرواہے تھے اغواء کے واقعے سے پورے علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کا گھیراؤ کرکے مغویاں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں