دالبندین (این این آئی) ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین اور اس کے مضافاتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے امن قائم رکھنے کے بجائے حالات مزید خراب ہورہے ہیں۔گزشتہ روز عرب چوک کے قریب سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عبدالسلام جتوئی نامی شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ اس واقعے نے شہریوں کو سخت خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔اس سے قبل بھی ضلع میں پرتشدد کارروائیاں سامنے آچکی ہیں۔ چند ہفتے پہلے چاغی روڈ پر سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے ٹریکٹروں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، جبکہ چاغی کو پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن کو بھی نامعلوم افراد نے جلا ڈالا۔ اسی طرح تالوں لانڈھی کے قریب دو ویگن گاڑیاں مسلح افراد نے بندوق کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے۔عوامی حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان واقعات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟ شہر اور نواحی علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوتی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز کلی داؤد آباد میں آغا عبداللہ جان مسجد کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایک نمازی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد اس سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ اس طرح دن دہاڑے بھی عوام محفوظ نہیں رہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے بعد سیکیورٹی مزید بہتر ہونے کے بجائے حالات بگڑ گئے ہیں اور لوگ مسلسل خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غربت کے ستائے عوام کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کے الزام میں روکنے کے بجائے اصل مجرموں کو گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔عوامی حلقوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو امن و امان کی یہ بگڑتی صورتحال پورے خطے کے لیے ایک بڑے چیلنج کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

