خضدار(این این آئی) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی صدر اور صوبائی جنرل سیکریٹری بلوچستان میر احمد راسکو وال نے خضدار پریس کلب کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کوئٹہ کے مقامی اخبارات کے نیوز ایجنٹ عنایت اللہ سیاپاد اور سلطان رحیم بھی موجود تھے۔خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی، عبدالواحد رند اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے میر احمد راسکوہ وال نے کہا کہ ڑوب سے گوادر تک اخبارات کی صنعت سے وابستہ تمام افراد ایک جسم کی مانند ہیں اور ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر کے اخبار فروش اور صحافی انتہائی ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اور عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے خضدار کے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود صحافتی فرائض ادا کرنے میں قربانیاں دی ہیں۔ خضدار پریس کلب کے عہدیداروں نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جس سے یہ ادارہ ایک مثالی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

