نیشنل پارٹی رہنماؤں کی مختلف شخصیات کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ملاقاتیں

کوئٹہ (این این آئی)نیشنل پارٹی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر سینیٹر جان محمد بلیدی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم این اے مولانا عبدالغفور حیدری کی ساس کی ، الحاج میر فیروز خان لہڑی کی وفات پر اور مالک حاجی میر اللہ داد خان بنگلزئی کی وفات پر نیشنل پارٹی کے رہنما ملک منظور شاہوانی سے ان کی بیٹی وفات پر اور نیشنل پارٹی کے رکن ورکنگ کمیٹی فریدہ کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کیا ۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالخاق بلوچ، حاجی عطامحمد بنگلزئی، چیرمین ضعلی پنجگور عبدالمالک بلوچ، چیرمین بی ایس او پجار چیرمین بوہیر بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن یونس بلوچ رکن ورکنگ کمیٹی فدا جان بلیدی اور پارٹی رہنما ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں