لسبیلہ(رپورٹ بیورو چیف حفیظ دانش)اوتھل میں معروف بزرگ ہستی درگاہ سید حسین شاہ کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آج دوسرا روز منایا گیا، جس میں سندھ اور بلوچستان کے نامور ملھ پہلوانوں نے شاندار انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سید حیدر شاہ بخاری، خلیفہ محمد انور خاصخیلی، عبدالمجید خاصخیلی، صحافی سلیم مجاہد سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا اور پہلوانوں کے دنگل کو بھرپور سراہا گیا۔ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او جان محمد جاموٹ کی نگرانی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ زائرین اور شائقین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔عرس مبارک کی تقریبات آج تیسرے اور آخری روز اپنے اختتام کو پہنچیں گی،

