کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور اس کی بقا کی ضمانت ہے، پشتون ثقافت امن، محبت اور بھائی چارے کی امین ہے جو صدیوں پر محیط تاریخ کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون ثقافتی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ پشتون ثقافت اپنی مثال آپ ہے، جس کی بنیاد بہادری، مہمان نوازی، ایثار اور باہمی محبت جیسے اوصاف پر رکھی گئی ہے۔ یہ ثقافت نہ صرف پشتون عوام کی شناخت ہے بلکہ یہ خطے کے دیگر اقوام کے ساتھ محبت و اخوت کو بھی پروان چڑھاتی ہے۔غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ بلوچستان میں پشتون اور بلوچ قومیں ایک ہی دھاگے میں پروئی ہوئی ہیں۔ دونوں اقوام کی ثقافتیں امن و دوستی اور بھائی چارے کی روشن علامت ہیں، جو اس خطے کو وحدت اور یکجہتی عطا کرتی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ثقافتی اقدار کی حفاظت کریں اور انہیں وقت کی ضروریات سے ہم آہنگ کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنی شناخت پر فخر ہو۔سردار بابا غلام رسول عمرانی نے مزید کہا کہ میں پشتون ثقافت کے دن کے موقع پر پشتون قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

