محکمہ ایری گیشن کے ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، انجینئر نور محمد مندوخیل

کوئٹہ(این این آئی) ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن ڈویژن کوئٹہ انجینئر نور محمد مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبائی وزیرایری گیشن، سیکرٹری ایری گیشن،چیف انجینئرنے واضح ہدایات دی ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،کنٹریکٹرز محکمہ ایری گیشن کے ڈیمز اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کاموں میں میٹریل اور معیارکا خاص خیال رکھا جائے غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں اور کمپنی کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے فیلڈ سٹاف اور کنٹریکٹرز کے ہمراہ چیک ڈیم 2 اسپن کاریز ایریا ضلع کوئٹہ، چیک ڈیم 3 اسپن کاریز، اورک ایریا ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں بیڈ سٹیبلائزر2 کی تعمیر، چک ڈیم کلی شاہ نور کچ اورک ایریا، کلی سلیم کچ اورک ایریا ضلع کوئٹہ میں چک ڈیم کی تعمیر، حنا انٹروینشن پیکج 2 نمبر سٹون میسنری چیک ڈیم، گیبیون پروٹیکشن وال بیرون تنگی ہنہ اراک ایریا کوئٹہ کی تعمیر،اورک ایریا ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں بیڈ سٹیبلائزر1،اورک ایریا ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں بیڈ سٹیبلائزر2،اورک ایریا ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں بیڈ سٹیبلائزر 3،اورک ایریا ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں بیڈ سٹیبلائزر 4،کلی سلیم کیچ ضلع کوئٹہ میں چیک ڈیم،کلی شاہ نور کچ اورک ایریا ضلع کوئٹہ میں چیک ڈیم،کلی حاجی صاحب خان اورک ایریا ضلع کوئٹہ میں چیک ڈیم،کلی سارنگزئی، ہنہ اْرک کوئٹہ میں سیلاب سے بچاؤ کی دیوار (پتھر کی چنائی)،کلی نصران سیلاب سے بچاؤ بندکے دورے اور ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انجینئر نورمحمد مندوخیل نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور بعض ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں غیر معیاری کاموں کو مسمار کرکے دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات دیئے۔ محکمہ ایری گیشن کے ایس ڈی او اور فیلڈ افسران ترقیاتی کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تعمیراتی کاموں میں معیار کے مطابق میٹریل استعمال ہو۔ایگزیکٹو انجینئر نور محمد مندوخیل نے کہا کہ صوبائی وزیر ایری اگیشن میر صادق عمرانی،سیکرٹری ایری گیشن صالح ناصر اور چیف انجینئر ایری گیشن کوئٹہ بشیر الدین ترین نے خصوصی ہدایات دی ہیں کہ محکمہ ایری گیشن کے ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن اور شہر کے گردونواح میں زیر تعمیر ڈیمز مکمل ہونے سے یہاں زیرزمین پانی کی سطح اوپر آئے گی وہیں قریبی آبادی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اورسیلاب کے پانی کوڈیمز میں جمع کرکے پینے اور زرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جاسکے گا۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کاموں میں معیار کا خاص خیال رکھیں اور تعمیراتی کام اپنے مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کریں بصورت دیگر کنٹریکٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً خود بھی زیر تعمیر ڈیمز اوردیگر ترقیاتی کاموں کامعائنہ کریں گے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈیم اور دیگرترقیاتی کام معیار کے مطابق مکمل ہوں تاکہ عوام کاپیسہ ضائع نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں