بارکھان(این این آئی)صوبائی وزیرپی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بارکھان اور گردونواح سے عوام کی بڑی تعداد کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنا خوش آئند اور تاریخی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد ہی کسی جماعت کی اصل طاقت ہے اور ن لیگ کی پالیسیوں پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ترقی، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ بارکھان کے عوام نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ صوبے کے عوام ملکی ترقی کے سفر میں شریک ہیں۔ انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والے عمائدین، نوجوانوں اور مختلف طبقہ فکر کے افراد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ عوامی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور تعلیم و صحت کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

