دالبندین(این این آئی)سردار منظور احمد محمد حسنی کے صاحبزادے سفیر جان کے اغواء کے خلاف چھتر کراس پوائنٹ پر پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس دوران مظاہرین نے پاک ایران شاہراہ کو بند کردیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اور آنے جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اطلاع ملتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن، خان پینل کے سینئر رہنما اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی، ایس پی چاغی عثمان سدوزئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی چاغی عابد شیرزئی کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ ان کی کوششوں سے احتجاج کو پرامن طور پر ختم کرایا گیا۔ہڑتال کے دوران معصوم بچے، خواتین اور بزرگ شدید گرمی میں سڑک پر موجود رہے تاکہ اپنے مطالبات منوا سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی اور ڈی ایس پی عابد شیرزئی نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے پرامن طریقے سے احتجاج ختم کردیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

