کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ،روڈکی توسیع کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ، بجلی بند رہے گی،کیسکو ترجمان

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کیمطابق کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ کے تحت شہر کے مختلع علاقوں میں روڈکی توسیع کے کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 23ستمبرسے 25ستمبرتک (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvنیو جان محمد، اولڈجان محمد،خیربخش مری، سریاب ون، سریاب ٹو، واسا، لیاقت بازار فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت کیلئے 23ستمبر(بروزمنگل) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائرپورٹ روڈ، چشمہ، واسااور عمرفیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 24ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvشہبازٹاون، جناح ٹاون، بروری روڈ،ملک پلانٹ،نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک نیزاْسی روزسریاب گرڈکے سمنگلی ایکسپریس، ہزارہ ٹاون، کرانی، انڈسٹریل اور سیٹلائٹ ٹاون،جڑسا، سریاب مل، ایف جی ایس، شاہنوازفیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کاموں کیلئے 23ستمبرکو ڑوب، مسافرپوراور گوال حیدرزئی گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں