کوئٹہ(این این آئی) ای ٹی او 9 کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 10 کلوگرام چرس برآمد، کار قبضے میں، 2 افراد ایف آئی آر میں نامزدکوئٹہ ای ٹی او IX کے عملے نے سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز (نارتھ زون) کی خصوصی ہدایات پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی کوئٹہ چمن روڈ پر انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران 10 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، ایک کرولا گاڑی قبضے میں لی گئی جبکہ دو منشیات فروشوں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ موقع پر موجود عملے نے جدید INL کے فراہم کردہ ہینڈ ہیلڈ رمن اینالائزر کے ذریعے برآمد شدہ منشیات کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے اعلیٰ حکام نے کارروائی میں شامل عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

