چھتر (این این آئی) یونین کونسل دولت گھاڑی میرحسن کے چیئرمین میر نیاز احمد خان کھوسہ اور یونین کونسل میر نبی خان کھوسہ کے چیئرمین میر صدام حسین خان کھوسہ نے ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈز کو مؤثر اور شفاف طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ دونوں چیئرمین کی بہترین کارکردگی نے عوامی سطح پر نہ صرف اطمینان پیدا کیا بلکہ انہیں دیگر یونین کونسلز کے لیے بھی ایک مثالی قیادت کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے عوامی مسائل میں نمایاں کمی اور روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے اس موقع پرچیئرمین میر نیاز احمد خان کھوسہ نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا مقصد ہے۔ ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈز کو ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ عوام کی بنیادی ضروریات پر خرچ کیا گیا ہے۔ ہمارا ہدف یہی ہے کہ علاقے کے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم نہ رہیں یونین کونسل میر نبی خان کھوسہ کے چیئرمین میر صدام حسین خان کھوسہ نے کہا کہ ہم نے ہر منصوبے میں معیار اور شفافیت کو ترجیح دی۔ عوام نے ہمیں جس اعتماد کے ساتھ منتخب کیا ہے، ہم نے اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔ ترقیاتی فنڈز کا صحیح اور مؤثر استعمال ہی ہماری کامیابی کا راز ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے دونوں چیئرمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں دولت گھاڑی میرحسن اور میر نبی خان کھوسہ یونین کونسلز نے حقیقی معنوں میں ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ عوامی رائے کے مطابق، دونوں چیئرمین کی خدمات اور محنت سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

