نوجونوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرکے منشیات اوردیگر سماجی برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے،میر زابد ریکی

واشک(این این آئی)آل شاہوگیڑی فٹبال ٹورنامنٹ بنام ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی بعمقام حرماگئے زیرنگرانی ضلعی سپورٹس آفیسر واشک سید عمران شاہ،شاندار فائنل میچ شہید حسین جان فٹبال کلب حرماگئے بعمقابلہ شہید ایاز جان فٹبال کلب شاہوگیڑی کھیلا گیا جو کہ شہید حسین جان فٹبال کلب حرماگئے نے پلینٹی ککس پر جیت لی میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی تھے جبکہ ونگ کمانڈر خاران بلال آحمد اور ونگ کمانڈر شاہوگیڑی ودان آحمد بھی موجود رہے مہمان خصوصی و دیگر کا گراونڈ میں کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا جبکہ سردار دولت خان نصروئی ریکی، ضلعی سپورٹس آفیسر واشک سید عمران شاہ،ڈی ڈی او ماشکیل عبدالرازق ساسولی، میر عبدالرحیم، عبدالقدوس، مولوی شفیق آحمد، محبوب علی، سیکرٹری ٹورنامنٹ عبدالنور ساسولی سمیت دیگر علاقائی معتبرین،معززین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے مہمان خصوصی ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام تحصیلوں میں کرکٹ اور فٹبال ٹورنامنٹس منعقد کروائے جو فائنل راونڈ میں ہیں ایسے ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے کھیلوں کے میدان آباد کرانا ایک لازمی امر ہے جو نوجوانوں کو نشہ و دیگر معاشرتی برائیوں سے دور رکھتی ہے نوجوان مستقبل کے سرمایہ ہیں جنہیں کھیلوں کے میدانوں میں بہترین مواقع فراہم کرنا ہے دستیاب وسائل کے تحت علاقائی خدمت اور عوامی خوشحالی کا یہ سلسلہ جاری ہے بطور منتخب نمائندہ عوامی خدمت میرا فرض ہے ضلع میں ایسے تمام شعبوں کی سرپرستی کرینگے جس سے ضلع کے عوام کو خوشی ہو ہماری جہدوجہد کی کامیابی اور واشک میں سیاسی تبدیلی لانے میں نوجوانوں کا بڑا اور اہم کردار ہے نوجوانوں کو کسی صورت مایوس نہیں کرونگا حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کا حاکم نہیں خادم ہوں میرے گھر اور دل کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئیے کھلے ہیں انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ضلع میں مزید ترقیاتی اقدامات ہونگے تعلیم،کھیل،صحت،ذرائع آبنوشی،مواصلات، میں مزید تبدیلی نظر آئیگی تمام ضروری شعبہ جات میری ترجحات میں شامل ہیں اپوزیشن میں رہتے ہوئے سابقہ اور موجودہ پیریڈ میں مجموعی طور پر تاحال پندرہ سو تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو تعصب اور نفرت سے بالاتر ملازمتیں اور ضلع کے دوردراز دیہی علاقوں میں ہوم سولر کٹس فراہم کی ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی، و ضلعی سپورٹس آفیسر واشک سید عمران شاہ، ڈی ڈی او ایجوکیشن عبدالرازق ساسولی و دیگر معززین نے کھلاڑیوں و دیگر میں انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں