کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنگل پارٹی کا قیام شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی کے وژن اور قربانیوں کا تسلسل ہے جو آج وقت اور حالات کی اہم ضرورت بن چکا ہے، اگر بلوچستاں کی تمام سیاسی جماعتیں اس فارمولے پر اتفاق کرلیں تو بلوچ اور پشتون اقوام اپنے ساحل و وسائل کے حقیقی مالک بن سکیں گے اور بلوچستان میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ وفاق کی نام نہاد جماعتوں نے گزشتہ 78 برسوں سے بلوچستان کا اپنے مفاد کے لیے استحصال کیا ہے، اور اب وقت آچکا ہے کہ بلوچستان کے سیاستدان سر جوڑ کر سنگل پارٹی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں اپنے ذاتی اور گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں بلوچستان اور اس کے عوام کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ اپنے حق اور حقوق، امن، انصاف اور ساحل و وسائل پر اختیار حاصل کرنے کے لیے سب کو مخلصی اور دیانتداری کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ یہی واحد راستہ ہے جس سے بلوچستان ترقی، خوشحالی اور امن کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

