پشتون قوم کی بہادری، غیرت، جرات اور مہمان نوازی ہم سب کے لیے باعثِ فخر،روشن مثال ہے،جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے پشتون ثقافتی دن کے موقع پر اپنے دلیر اور عظیم پشتون بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا گیا کہ پشتون قوم کی بہادری، غیرت، جرات اور مہمان نوازی ہم سب کے لیے باعثِ فخر اور ایک روشن مثال ہے۔مزید کہا گیا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری اصل طاقت ہماری یکجہتی اور بھائی چارے میں ہے۔ پشتون نوجوان اپنی مثبت جدوجہد، علم دوستی، قربانی اور سماجی کردار کے ذریعے اس بات کا عملی ثبوت دے رہے ہیں کہ آنے والا وقت خوشحال اور روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتون، بلوچ اور دیگر اقوام صدیوں سے باہمی رشتوں، اعتماد، قربانیوں اور بھائی چارے کے ساتھ جْڑے ہوئے ہیں۔ یہی باہمی اخوت اور یکجہتی ہماری اصل پہچان ہے اور اسی میں ہمارا مستقبل محفوظ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں