کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ کلچراور زبان قوموں کی پہچان ہوتی ہے کلچر ہی کی بنیاد پر کوئی قوم زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کرتی ہے بلوچستان صوبہ میں مختلف اقوام آباد ہے یہاں بلوچستان میں مختلف اقوام کے لوگوں کی زبان اور زندگی بسر کرنے کا انداز بھی مختلف ہے ہم حکومتی سطح پر تمام قوموں کی زبانوں کلچر اور مذاہب کا احترام کرتے ہیں اسی طرح قومی سطح پر بھی قوموں کی زبانوں اور کلچر کو احترام دیتے ہیں پشتون قوم محب وطن قوم ہے جس نے ملک کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتون قوم کو دنیا میں جہاں بھی پشتون بستے ہیں ان کومبارکباد پیش کرتا ہوں یہ دن پشتون قوم کیلئے تاریخی اوراہمیت کا حامل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ تاریخ میں پشتو کلچر،زبان اورقوم نے تہذیب یافتہ دنیاکیلئے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ پشتون سرزمین اور کلچرمیں پشتون کی یہ روایات رہی ہیں کہ کسی سیرنگ،نسل،زبان اور مذہب کی بنیاد پر نفرت نہیں کی جاتی ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے سے قبل دنیا کے بہت بڑے فاتح سکندر اعظم یونانی اور دیگر مورخین نے پشتونوں کی شجاعت بہادری اور اچھی خاصیتوں کا ذکر کیا ہے پشتون بہادر، مہمان نواز محب وطن قوم ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے ملک کی دفاع کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور اپنے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان اور مسلم لیگ ن تمام اقوام پر مشتمل ایک گلدستہ ہے جس میں تمام اقوام اور ہر مذہب و نسل کے لوگ شامل ہے انہوں نے کہاکہ اپنی قومی ثقافت کو زندہ رکھنا ہی زندہ قوم کی پہچان ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

