ژوب(این این آئی)آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ڑوب شیرانی کے رہنماؤں حاجی محمد حسن شیرانی سابق سنیٹر رضا محمد رضا قاضی احمد خوستی جمال خان مندوخیل ملک امان اللہ حریفال عبدالقیوم ایڈوکیٹ عبدالجبار عرف طور مندوخیل نے سیاسی و قبائلی عمائدین کے ہمراہ پرہجوم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرانی ٹاون حملے میں مغوی لیویز ایلکار محمد اعظم شیرانی کی جلد اور باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ شیرانی ٹاون ہیڈ کوارٹر کے لیویز اور پولیس تھانوں میں چار اور سات اہلکاروں کی تعنیاتی سمجھ سے بالاتر ہے لیویز تھانے میں تعنیات اہلکاروں کے پاس انتہائی کم تعداد میں ناقص اسلحہ اور چند راونڈز تھے جبکہ حملہ آور انتہائی جدید اسلحہ سے لیس تھے شیرانی میں لیویز کے سات سو اہلکار تعینات ہے مگر ہیڈ کوارٹر میں بمشکل چار اہلکاروں کی تعنیاتی سوالیہ نشان ہے یہ دراصل علاقے کی حالات کو خراب کرنے کی ایک منظم سازش سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ سے زائد دن ہو گئے ہیں مگر تاحال مغوی لیویز اہلکار اعظم شیرانی کی بازیابی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں مغوی اہلکار کی بازایابی کیلئے شاہراہوں کی بندش شٹر ڈاؤن پہہ جام ہڑتال اور کمشنر ڑوب ڈویڑن کے دفتر کے باہر دھرنا دینے سمیت ہر قسم کی احتجاج کرنے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اغواکاروں نے لواحقین سے تاحال کسی قسم کا رابطہ یا ڈیمانڈ نہیں کی ہے حملے کا یہ واقعہ کسی فرد کا نہیں بلکہ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے نتیجے میں شیرانی ٹاون ہیڈ کوارٹر ویران پڑا ہے تمام دفاتر اور افیسران ڑوب سے شیرانی کو چلا رہے ہیں انہوں نے مغوی لیویز اہلکار اعظم شیرانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تمام تر حقائق سے عوام کو آگاہ کرینگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

