کوئٹہ(این این آئی) مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا۔ ریلوے حکام کے مطابق منگل کو مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ریلوے لائن کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے کے عملے نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا۔ مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرہی روک دیا گیا جسے 5گھنٹے کی تاریخ سے پشاور کیلئے روانہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا
- سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے، معاہدے پر دستخط
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- فضا علی نے شوہر کے ہمراہ غیر اخلاقی کلپ پر معافی مانگ لی
- اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب
- رمشا اور خوشحال خان کی شادی، اداکارہ نے انسٹاگرام پر نام میں تبدیلی کرلی
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا میچ مشکوک، آئی سی سی نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 چیمپئن شپ: پاکستان کو فائنل میں شکست
- پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

