دالبندین(این این آئی) بڑیچ قبیلے کا اہم اور تاریخی اجلاس بڑیچ ہاؤس میں منعقدایران کے سرحدی شہر زاہدان میں بڑیچ قبیلے کا ایک نہایت اہم اور تاریخی اجلاس بڑیچ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں قبیلے کے ممتاز سرداروں، معزز عمائدین اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت بڑیچ قبیلے کے سربراہ سردار حاجی گل آغا خان بڑیچ نے کی۔اجلاس میں شریک ہونے والوں میں نمایاں شخصیات سردار محمد یوسف خان بڑیچ، حاجی عبدالکریم بڑیچ، سردار داود خان بڑیچ، حبیب بڑیچ (فرزند حاجی عبدالکریم بڑیچ)، سردار یوسف خان بڑیچ، حاجی عبدالرحمان بڑیچ (فرزند حاجی یوسف خان بڑیچ)، حاجی فرہاد بڑیچ، حاجی سعید بڑیچ، محمد عمر خان بڑیچ، حاجی عبیداللہ بڑیچ، فرید احمد بڑیچ، محمد امین بڑیچ، اور عبیداللہ بڑیچ (فرزند حاجی عبدالکریم بڑیچ) سمیت دیگر معززین شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد مختلف مقررین نے قبیلے کی موجودہ صورتحال اور مسائل پر اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سردار حاجی گل آغا خان بڑیچ نے کہا کہ,آج بڑیچ قبیلہ ایران کے مختلف شہروں میں بسنے کے باوجود ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ ہمیں پہلے سے بڑھ کر اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ اپنے مسائل کے حل کے لیے ہمیں خود میدان میں آنا ہوگا اور ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ ہماری اصل پہچان ہماری قوم ہے، اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں تقسیم نہیں کر سکتی۔ ہمارے آبا و اجداد نے اپنی قربانیوں سے اس قبیلے کی بنیاد مضبوط کی، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں,اجلاس کے دوران شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ قبیلے کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور سماجی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے تاکہ مستقبل میں بڑیچ قبیلہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔آخر میں سردار حاجی گل آغا خان بڑیچ نے تمام معزز سرداروں اور سفید ریش بزرگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس آنے والے دنوں میں بڑیچ قوم کے اتحاد کی ایک نئی بنیاد ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- زبانوں کی ترقی، ترویج اور تحفظ کے لیے قائم ادبی اکیڈمیوں کی خودمختاری اور علمی و ادبی آزادی کا احترام کرنا حکومت کی آئینی، جمہوری اور قومی ذمہ داری ہے،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی
- بلوچستان اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر گرما گرم بحث
- این جی سی کی جانب سے 220kv سبی۔ کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پرضروری نوعیت کے مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- اساتذہ کو دھمکیاں، بدتمیزی اور گالم گلوچ ناقابلِ قبول ہے،اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان
- بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں،نسیم الرحمن خان ملاخیل
- پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی
- پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، جامعہ گوادر میں موسم بہار 2027 کیلئے مختلف فنی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا
- چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کا بی اے مال کوئٹہ کا دورہ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نمائشی سٹال کا دورہ
- بلوچستان میں امن دشمنوں کا گھیراؤ تنگ ہوچکا،افواج دشمن کو دندان شکن جواب دے رہی ہیں،مشیر کھیل مینا مجیدبلوچ
- گوادر فری زون میں پاکستانی و چینی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے شہزاد اینڈ شاؤ فارم کا بنیاد رکھ دیا گیا

