کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) یونین کونسل پروم کے چیئرمین رسول جان بلوچ نے ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور جناب عبدالمالک صالح بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پروم کے نوجوانوں کے لیے فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی درخواست پیش کی۔ چیئرمین رسول جان بلوچ نے کہا کہ پروم ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں کے عوام بالخصوص نوجوان کھیلوں کے دلدادہ ہیں اور فٹ بال یہاں کا سب سے مقبول کھیل ہے۔ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کھیلوں کے انعقاد ناگزیر ہیں۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وہ پروم میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔

