گڈانی کی باہمت سماجی کارکن ماسی لال بی بی عوامی خدمت کی مثال قرار

کوئٹہ(این این آئی)ماسی لال بی بی بلوچ گڈانی کی ایک باہمت، درد دل رکھنے والی اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والی خاتون ہیں۔ وہ ایک سوشل ورکر ہونے کے ناتے اپنے علاقے کے غریب، بے سہارا اور بے گھر لوگوں کے لیے دن رات کوشاں رہتی ہیں۔ حالانکہ وہ خود گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہیں اور ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتیں، لیکن اس کے باوجود وہ لوگوں کی مدد کے لیے خود گھر سے نکلتی ہیں۔ ماسی لال بی بی اپنی ذاتی تکالیف کو پسِ پشت ڈال کر دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہیں۔ ان کی یہ قربانی، جذبہ، اور مسلسل جدوجہد پورے گڈانی کے لیے ایک مثال ہے۔ وہ حقیقی معنوں میں ایک باعزت اور عظیم خاتون ہیں جن پر علاقے کو فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں