ڈسٹرکٹ چیرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ ایک جیتے جاگتے مثال ہیں: نوجوان سیاسی رہنما ملک ثناء میر ریکی

کوئٹہ(این این آئی) ڈسٹرکٹ چیرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ ایک جیتے جاگتے مثال ہیں نوجوان سیاسی رہنما ملک ثناء میر ریکی چیرمین عبدالماک صالح بلوچ ایک مخلص اور محنتی عوامی لیڈر طور پھر عوام کی خدمت میں لگے رہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ عوام کے درمیان میں رہتے ہیں، ان کے مسائل کو سن کر ان کی فوری مدد کرتے ہیں۔ پنجگور کے مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی ترجیح ہے، جس کے باعث خطے میں ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

چیرمین عبدالمالک بلوچ نے خاص طور پر تعلیم، صحت، اور صفائی جیسے شعبوں میں بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں جس سے عوام کی سہولیات زندگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ ان کی مسلسل کوششوں سے کئی ترقیاتی منصوبے پھر کام ہو رہے ہیں ، جنہوں نے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھائے بلکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بھی بہتر بنایا۔ وہ نہ صرف عوام کی بات سنتے ہیں بلکہ عملی طور پر ہر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

ان کی دیانتداری، قربانی، اور عوامی خدمت کا جذبہ انہیں پنجگور کی عوام میں ایک منفرد مقام دیتا ہے۔ وہ عوامی مشکلات کو حل کرنے میں بھی غیر جانبدار رہ کر امن قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور انہیں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔
ان جیسے رہنما سے ہی علاقے کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں