نیشنل پارٹی گوادر کا ڈپٹی کمشنر کے رویے پر احتجاج، فوری تبادلے کا مطالبہ

گوادر (این این آئی) صدر نیشنل پارٹی گوادر کے صدر ھوت عبدالغفور نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں گوادر ڈپٹی کمشنر کے رویوں کیخلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر گوادر لارڈز بنے ہوئے ہیں عوامی مسائل سے انھیں کوئی سروکار نہیں مائیگیر سے لیکر کاروباری ٹرانسپورٹر تمام طبقات ڈپٹی کمشنر سے نالاں ہیں
دو دنوں سے گوادر میں سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹرز یونین اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج کررہیں ہیں مگر یونین کے
مطالبات سننے کے بجائے ٹرانسپورٹرز سے ملنا بھی گوارا نہیں کررہے ہیں جو لارڈز ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے
بحیثیت سیاسی پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مفادات کے مطابق جلد سے جلد موجودہ ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کیا جائے
اور اس کی جگہ عوامی خادم اور فرض شناس آفیسر کو گوادر میں تعینات کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں