نیشنل پارٹی کیچ کا احمد علی بلوچ کے گھر پر چھاپے اور تشدد کی مذمت

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے اپنے مزمتی بیان میں گورنمنٹ ہائی اسکول ہوشاپ کے سابقہ ہیڈ ماسٹر اور نیشنل پارٹی تحصیل ہوشاپ کے آرگنائزر احمد علی بلوچ کے گھر پر گزشتہ رات ریاستی اداروں نے چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے بلا وجہ چھاپہ مار کر گھر میں موجود افراد جن میں خواتیں اور بچےشامل تھے سب کو زد کوب کیا اور گھر کے استعمال میں اشیاء کو بھی نقصاں پہنچایا۔ نیشنل پارٹی اِس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے۔ بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک پُرآمن جمہوری سیاسی جماعت ہے جو اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کیلئے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کر رہا ہے۔ لیکن حکمرانوں کو نیشنل پارٹی کی پُرآمن جدوجہد بھی برداشت نہیں ہوتی جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔ کیونکہ ایسے اوچھے ہتکھنڈوں سے نیشنل پارٹی کو مرعوب نہیں کیاجاسکتا ہے البتہ روزانہ لوگوں کی اس طرح تزلیل سے حکمرانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ضرور ہوگا۔ لہذا نیشنل پارٹی اپنے قائدیں اور کارکناں کی دفاع کیلئے کسی بھی بزدلانہ عمل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ نیشنل پارٹی حکمرانوں کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور اس طرح کی ناجائز اقدامات سے گریز کریں بصورت دیگر نیشنل پارٹی اپنے قائدین اور کارکناں کی دفاع کا حق رکھتے ہوئے شدید رد عمل کا مظاہرہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں