پیمرا بلوچستان کی چیئرپرسن درچین مری کی پشتون ثقافتی دن پر مبارکباد

کوئٹہ (این این آئی) پیمرا بلوچستان کے چیئرپرسن محترمہ درچین مری نے پشتون ثقافتی دن کے موقع پر اپنے دلیر پشتون بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کی بہادری، غیرت اور مہمان نوازی ہم سب کے لیے فخر کا باعث ہے

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور ہماری اصل طاقت ہماری یکجہتی ہے
انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں مل کر قومی ہم آہنگی، بھائی چارے اور اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں