دالبندین میں ایڈووکیٹ زبیر بلوچ پر حملہ، فائرنگ سے شہید کر دیا گیا

دالبندین ( این این آئی)دالبندین میں آج صبح ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے ایڈوکیٹ زبیر بلوچ کے گھر پر راکٹ فائر کیے اور اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کر کے انہیں شہید کردیا۔ زبیر بلوچ کوئی عام فرد نہیں تھے بلکہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے ایک توانا اور بہادر آواز تھے، جنہیں ریاست نے صرف اس لیے خاموش کیا کہ وہ سچ بولتے تھے۔

گھر کے اندر داخل ہو کر ایک وکیل کو بےدردی سے شہید کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ یہ قتل دراصل اس پورے عوامی شعور اور مزاحمت کو دبانے کی کوشش ہے جو روز بہ روز ابھر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں