تربت ( این این آئی)میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی نے ملائی بازار قبرستان کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔یہ کام کونسلر اعجاز ملائی کے ترقیاتی فنڈز سے ہورہے ہیں۔چیف آفیسر شعیب ناصر انجینئر ایم سی محمدحسین بلوچ انجینئر ناصر ممتاز بھی ان کے ہمراہ میئر بلخ شیر قاضی نے ٹھکیدار سے بات کرتے ہوئے کہا کام میں کسی قسم کی کرتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام کام مقرر وقت مکمل ہوناچاہیے۔یاد رہے کونسلر اعجازملائی نے اپنے بلذیاتی فنڈز سے ملائی بازار تربت کے قبرستان کے لیئے پانی کا بور واش روم اور پانی کا ٹینک تجویز کئے۔میئر صاحب ان کے تجویز کردہ کاموں کی منظوری دی۔کونسلر اعجاز ملائی اور انجمن ملائی بازار کے صدر پھلان عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔اہلیان ملائی بازار نے میئر بلخ شیر قاضی اور کونسلر اعجاز ملائی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس سے اہل ملائی بازار کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔

