درگاہ سید حسین شاہ کا سالانہ عرس اختتام پذیر، ملاکھڑے اور انعامات کی تقسیم

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)درگاہ سید حسین شاہ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر فائنل ملاکھڑے کے مہمان خاص لاکھڑا کے ہر دلعزیز شخصیت و جام گروپ سینئر رہنما ملھ ایسوسی ایشن بلوچستان کے سرپرست اعلی چیئرمین یوسی لاکھڑا ویرہ مولابخش گنگو تھے معروف بزرگ ہستی درگاہ سید حسین شاہ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں ملاکھڑے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خاص لاکھڑا کی ہر دلعزیز شخصیت، جام گروپ کے رہنما. ملھ ایسوسی ایشن بلوچستان کے سرہرست اعلی اور چیئرمین یوسی لاکھڑا وڈیرہ مولابخش گنگو تھے۔ ان کی آمد پر سندھ بلوچستان کے نامور ملھ پہلوانوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیاملاکھڑے میں سندھ و بلوچستان کے ممتاز ملھ پہلوانوں نے اپنے زورِ بازو کے جوہر دکھائے۔ پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے جوڑ کے فاتحین میں نقد انعامات، بلوچی پگڑیاں اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ درگاہ کے گدی نشین منظور احمد خاصخیلی کی جانب سے سابق اور موجودہ پہلوانوں کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔تقریب میں سید حیدر شاہ بخاری اور محمد انور خاصخیلی کی جانب سے مہمانوں کو روایتی اجرکیں اور بلوچی پگڑیاں پہنائی گئیں، اس موقع پر خلیفہ منظور حسین خاصخیلی سید حیدر شاہ بخاری، ضلعی اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ، میر غلام حسین خاصخیلی، محمد انور خاصخیلی، عبدالطیف خاصخیلی سینئر صحافی رحمت اللہ ناز سینئر رفیق تبسم، عبدالمجید جعفر خاصخیلی،سابق کونسلر پرکاش کمار لاسی سمیت ہزاروں شائقین موجود تھے۔ایس ایس پی لسبیلہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او جان محمد جاموٹ کی نگرانی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ پروگرام پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں