کوئٹہ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق یہاں کے مقامی افراد کا ہے اگر عوام کوانکے وسائل سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور عوامی مزاحمت کریں گے،مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر مشاورت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو بھی شامل کیا جائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عالم خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر کسی بھی صورت سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا سکتا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں شامل وہ متنازعہ شقیں جن کے ذریعے وفاقی اداروں کو بلاجواز اختیار دیا گیا مقامی کمیونٹی کو نظرانداز کیا گیااور صوبے کے وسائل پر غیر مقامی اجارہ داری قائم کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے یہ سب ناقابلِ قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی آبادی کا ہے جو ہزاروں سال سے یہاں آباد ہے اگر ان کو نظرانداز کر کے باہر سے آنے والے طاقتور گروہوں اور سرمایہ داروں کو نوازا گیا تو یہ اقدام صوبے میں بدامنی، مزاحمت اور شورش کو جنم دے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ مائنز اینڈ منرلز جیسے حساس اور اہم قانون پر کسی ایک پارٹی یا فرد کو فیصلے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس قانون پر برابر نمائندگی دی جائے تاکہ یہ قانون وسیع تر اتفاقِ رائے سے تشکیل پائے اور عوام کو اس پر اعتماد ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اگر بلوچستان کے عوام کو اْن کے وسائل سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی تو ہم بھرپور عوامی مزاحمت کریں گے تاہم اگر حکومت سنجیدگی کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا کر متنازعہ شقوں پر نظرثانی کرے اور مقامی آبادی کو حقیقی حصہ دار بنائے تو ہم ہر تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ کسی کی جاگیر نہیں ہے بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام کی امانت ہیں اور ہم اس امانت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت ایک اچھا فیصلہ ہے ہمارامطالبہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

