سوراب(این این آئی) ضلع سوراب میں پٹواری کی 14 آسامیاں طویل عرصے سے خالی، عوام کو زمین سے متعلق امور کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا، عوامی حلقوں کا کمشنر قلات ڈویڑن سے صورتحال کا نوٹس اور سوراب میں ترجیحی بنیادوں پر پٹواریوں کی تعیناتی عمل میں لانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب میں پٹواری کی درجن سے زائد آسامیاں طویل عرصے سے خالی ہیں، چار سب ڈویڑن پر مشتمل ضلع سوراب کے زمین سے متعلق تمام امور کو صرف ایک قانون گو چلانے کی جتن کررہا ہے جو ان کی استطاعت سے باہر ہے، جبکہ اس وقت ضلع میں قومی شاہراؤں کی توسیع کے سلسلے میں سرکاری و نجی اراضیوں کی حدبندی اور ان کی قانونی حیثیت کے تعین، فرد و انتقالات اور وراثتی معاملات جیسے کاموں کا ایک بہت بڑا بوجھ محکمہ مال (ریونیو)کے توسط سے ایک قانون گو کے کندھوں پر ہے، علاقہ ازیں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہیوں کا جائزہ اور متاثرہ کاشت کاروں کی فہرستوں کی تیاری سمیت متاثرہ اراضیوں کی کھتونی اور فرد کے نقول کے حصول کے لئے روزانہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں گدر مہرآباد اور دشت گوران سب ڈویڑن سے سینکڑوں کی تعداد میں افراد پٹوارخانہ سوراب کا رخ کررہے ہیں مگر متعلقہ علاقوں کیپٹواری کی آسامی خالی ہونے کے باعث انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑرہا ہے، مایوس شہریوں کے مطابق پٹواری کی آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے ضلع میں زمین سے متعلق امور ٹھپ ہوکر رہ چکے ہیں اور لوگ ایک اذیت کی صورتحال سے دوچار ہیں، دوسری جانب محکمہ ریونیو میں موجودہ اہلکارپر کام کا ایک بہت بڑا بوجھ ہے جو ان کی استطاعت سے زیادہ اور انتظامی دائرہ کار سے بھی باہر ہے، متعلقہ حکام 14 نہ سہی ہر سب ڈویڑن کے لیئے ایک پٹواری کی بھرتی عمل میں لاکر موجودہ بحرانی کیفیت پر قابو پاسکتے ہیں، سوراب کے عوامی حلقوں نے حکام بالا خصوصا کمشنر قلات ڈویڑن سے اپیل کی ہے کہ ضلع سوراب میں پٹواریوں کی خالی آسامیوں پر ترجیحی بنیادوں پر بھرتی مکمل کرکے یہاں کی عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

