کوئٹہ (این این آئی) جمعیت طلباء اسلام کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللّہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللہ سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ محمد اسماعیل مری محمد قصیرخان حافظ سعید احمد ربانی محمد نعیم حیدری نیاز محمد ناصر محمد امین بھنگر نیک محمد شفیع اللّہ محمد سلطان مطیع اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طلباء اسلام اپنے قیام کے دن اول سے آج تک اسلام کے غلبے طلباء کی دینی و فکری تربیت اور تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کے فروغ کی جدوجہد کر رہی ہے ہمارا نصب العین قرآن و سنت کی روشنی میں ایک ایسی نوجوان نسل تیار کرنا ہے جو دین و ملت کے دفاع عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ اور اقامت دین کے لئے ہر میدان میں کردار ادا کرے جمعیت طلباء اسلام اپنے اسلاف کی روایات اور اکابر کی فکر کو تسلسل دینے کے لئے برسر پیکار ہے ہم تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی اخلاقی و فکری تربیت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں مظلوم کی حمایت ظالم کے خلاف جدوجہد اور بلا تفریق انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام اس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ طلباء کو فرقہ واریت انتہا پسندی اور تعصب سے بچا کر ایک ایسی قیادت تیار کی جائے گی جو ملت کی وحدت قوم کی تعمیر اور اسلامی معاشرے کے قیام میں فعال کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

