مستونگ،بوگیوں کو اٹھانے اور ٹریک مرمت کا آپریشن 24گھنٹے گزرنے کے باوجود حکام ٹریک کلیئر نہیں کرسکے

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک سے اترنے والی بوگیوں کو اٹھانے اور ٹریک مرمت کا آپریشن 24گھنٹے گزرنے کے باوجود جاری ریلوے حکام ٹریک کلیئر نہیں کرسکے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیاراستے میں موجود جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک کر منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق منگل کی شب مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرا ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تھیں جس کے بعد ریلوے حکام نے پر ریلیف آپریشن کاآغاز کیا جو24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی پٹڑی سے اتری چار بو گیاں اٹھا لی گئی ہیں جبکہ ٹریک پر الٹ جانے والی ایک بوگی سمیت دو بوگیوں کو اٹھانے کا کام جاری ہے۔دوسری جانب حادثے کی وجہ سے ایک پل اور ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریلوے حکام نے جمعرات کو بھی بلوچستان سے ٹرین سروس کی معطلی کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں