عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،سردار عبدالرحمن کھیتران

بارکھان(این این آئی) صوبائی وزیرپی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کا رکھنی آمد، علاقے کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر کا پْرتپاک استقبال کیا اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور بارکھان کے عوام کے مسائل ان کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ہر سطح پر عملی جدوجہد جاری ہے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بارکھان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں اور وہ عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے بارکھان میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے جس کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں