کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری محکمہ بلدیات بلوچستان عبدالروف بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور تمام افسران و ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے سرانجام دیں جمعرات کے روز کوئٹہ میں سیکرٹری محکمہ بلدیات بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت ضلع کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل بلدیات محمد ایوب قریشی، انجینئر عالمگیر بازئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران انجینئر عالمگیر بازئی نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ اور ڈی جی ایوب قریشی نے ٹیکنیکل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری عبدالروف بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن اور صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے توسط سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ شہری علاقوں کی پسماندگی کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات بلوچستان کے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور تمام افسران و ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے سرانجام دیں تاکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں ڈائریکٹر جنرل بلدیات محمد ایوب قریشی نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں محکمہ بلدیات کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اجلاس میں شریک افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی نگرانی کو موثر بنایا جائے اور عوامی مفاد میں ان کے جلد از جلد مکمل ہونے کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

