کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ کے زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے بعداُن تمام زمینداروں کے برقی کنکشنزمنقطع کردئیے ہیں۔ جسکے بعد Dismantling یعنی زرعی ٹرانسفارمرز، ایچ ٹی کھمبے اور ان سے منسلک دیگر برقی آلات بھی ہٹائیے جا رہے ہیں تاکہ یہ زرعی کنکشنز دوبارہ کیسکونیٹ ورک سے منسلک نہ ہوسکیں۔ تاہم صوبہ کے بعض علاقوں کے زمینداروں نے اس منصوبہ کی تکمیل کے سلسلے میں عدم تعاون کرتے ہوئے ابھی تک زرعی ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی آلات واپس نہیں کئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سولرائزیشن منصوبہ میں شامل زمینداروں کو رقوم کی ادائیگی پر زرعی صارفین ٹرانسفارمرز،کھمبے اور دیگر برقی آلات کیسکوکو واپس کرنے کے پابندہیں۔کیسکونے شمسی توانئی پر منتقل ہونے والے تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے سولرائزیشن کی مد میں رقم ملنے کے بعد اپنے زرعی ٹرانسفارمرز،ایچ ٹی کھمبے اور ان سے منسلک دیگر برقی آلات کی واپسی کے عمل میں کیسکوٹیموں سے تعاون کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

