پنجگور(این این آئی) پنجگور زمینداروں سے چوری کی وارداتیں عروج پر گزشتہ شب کلگ میں دو مقامی زمینداروں کے ٹیوب ویلز پر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے سولر پلیٹ چوری کرکے لے گئے مقامی زمینداروں کے مطابق چوروں کی دلیرانہ وارداتوں سے پنجگور کے زمیندار بھی اب عاجز آچکے ہیں رات بھر زمینوں پر پہرا دیں یا ان کو غیر آباد چھوڑیں تیسرا آپشن بچا نہیں ہے زمینوں کو غیر آباد چھوڑنے سے بچے بھوک سے مرجائیں گے کجھور کی فصلات بھی ڈکیتوں کے شکنجے میں ہے منشیات کے عادی افراد بھی کجھورکی فصلوں پر یلغار ہوچکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے پولیس لیویز نے بھی عوام کے تحفظ سے منہ موڑ لیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے زمینداروں نے چوری کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے املاک کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ شب کلگ میں دو مقامی زمینداروں کے ٹیوب ویلز پر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے سولرپلیٹ چوری کرکے لے گئے اس سے قبل گرمکان میں کجھور کے باغات کا بھی صفایا کیاگیا تھا زمینداروں سے چوری کی وارداتوں نے محنت کش طبقہ کو شدید مالی وزہنی پریشانیوں کا شکار بنادیا ہے ہر کوئی خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگا ہے پنجگور میں اگر کوئی خوف اور ڈر ہے وہ رہزنوں اور چوروں کا ہے پولیس اور لیویز کا گشت اور ناکہ بندیاں کئیں بھی نظر نہیں آتے جس سے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگا ہے پنجگور کے زمینداروں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور زمینداروں کے ٹیوب ویلز پر چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کریں ایسا نہ ہو کہ آباد زمینین جن پر کاشتکاروں نے اپنی پوری توانائیاں ضائع کی ہیں غیر آباد چھوڑ نکل مکانی پر مجبور ہوجائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

