گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل دو روزہ دورے پر ژوب پہنچ گئے

کوئٹہ(این این آئی)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل آج بروز جمعرات اپنے دو روزہ دورے پر ژوب پہنچ چکے ہیں جہاں ڈپٹی کمشنر محبوب احمد اچکزئی، بریگیڈیئر اظہر خان، ڈی آئی جی محمد کاشف، ڈی پی او شوکت علی اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسرز نے پرتپاک استقبال کیا. گورنربلوچستان ژوب ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچتے ہی بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی. اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میری خوشی درحقیقت دوسروں کی خوشی میں مضمر ہے ژوب کے عوام کی خوشی مجھے ذاتی خوشی سے زیادہ حقیقی خوشی دیتی ہے لہذا انتظامیہ بلاامتیاز تمام شہریوں کی مکمل حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی. دورے کا اصل مقصد دورافتادہ اضلاع کے معروضی حالات اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہی بھی حاصل کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں