لیویز فورس کاڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،فائرنگ تبادلے میں لیویز اہلکار شہید،2ڈاکو زخمی

کوئٹہ(این این آئی)بولان کے علاقے میں لیویز فورس کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 2ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ لیویز نے ڈاکووں کی پناہ گاہوں کو نذر آتش کردیا۔ڈی سی جمعہ داد مندوخیل نے بتایا کہ بولان کے علاقے کھٹن (باغی) میں انکی قیادت میں لیویز نے بدنام زمانہ ڈکیت شفو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے ایک لیویز اہلکارمحمد محسن زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ لیویز کی فائرنگ سے 2ڈاکو زخمی ہوگئے ڈاکووں اور لیویزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیویز نے ڈاکووں کی متعدد پناہ گاہوں کو نذر آتش کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں