کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ فیملی پلاننگ کا حصہ بننے والی خواتین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اب جو خواتین فیملی پلاننگ پر عملدرآمد کریں گی انکو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مکمل ڈیٹامحفوظ ہوگا،بڑھتی ہوئی آبادی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ہمیں چاہئے کہ ماں اوربچے کی صحت کو مد نظررکھتے ہوئے بچے کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھیں اور اس کیلئے محکمہ پاپولیشن خواتین کو ضروری معلومات کی فراہمی کو یقینی بنارہا ہے۔یہ بات انہوں نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور یواین ایف پی اے کے زیراہتمام 3روزہ فیکلٹی ٹریننگ الیکٹرونک کلائنٹ ریکارڈ(ای سی آر)کے اختتام پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی محمد احمد نے تمام اضلاع کی فیملی پلاننگ کے میل اور فیملی عملے کو ریکارڈ کو محفوظ بنانے سے متعلق ٹریننگ دی اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری عبدالباسط بزدار، ڈائریکٹر آر ایم سی ٹی ستار شاہوانی، ڈائریکٹر ایڈمن جمعہ خان کاکڑ،ڈاکٹر امبرین مینگل،لطیف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ محکمہ پاپولیشن نے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس میں فیملی پلاننگ پر عملدرآمد کرنے والی خواتین کا مکمل ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا جس میں اسکا نام، ولدیت،شوہر کا نام، ٹیلی فون،عمر، شناختی کارڈنمبر،پیشہ،تعلیم،اسکے فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت دیگر مکمل ڈیٹا محفوظ کیا جائے گاجو ضرورت پڑنے پر استعمال میں لایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر خواتین کو فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے والی خواتین کی وقتاًفوقتاً ٹریننگ کر رہا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جبکہ بچے کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے سے بچے اور ماں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ بچے کی پیدائش میں مناسب وقفہ کیلئے فیملی پلانننگ کے دیئے گئے اصولوں پر عملدرآمد کریں تاکہ بچے اور ماں کی صحت پر برے اثرات مرتب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بھی ہمیں بچے کی پیدائش میں مناسب وقفے کا درس دیتا ہے۔سیکرٹری ظفر علی بلیدی نے کہا کہ تین روز ٹریننگ کے دوران فیملی پلاننگ کے عملے کو فیملی پلاننگ پر عملدرآمد کرنے والی خواتین کا مکمل ڈیٹا موبائل کے ذریعے ایپ میں محفوظ رکھنے سے متعلق ٹریننگ دی گئی ہے جس کے آنے والے دنوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

