کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے تحصیل کٹھن ضلع کچھی میں ڈاکو گروہوں کے خلاف لیویز فورس کی کارروائی کے دوران شہادت پانے والے اہلکار محسن علی اعوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کچھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں حکومت کی اولین ترجیح عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ قومی شاہراہوں پر لوٹ مار میں ملوث جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور ان کا قلع قمع کیا جائے گا عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشنز کر رہے ہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکو گروہوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی اور صوبے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

