کوئٹہ (این این آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان لسان تحریک طارق جعفری نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو مسائل، مشکلات اور بحرانوں سے نجات کیلئے قائد اعظم و علامہ اقبال کے تصورِ پاکستان کو حرزِجاں بنانا ہوگا، معاشی و سیاسی استحکام اور مضبوط پاکستان کے لیے وسیع تر قومی اتحاد،یکجہتی و یگانگت کی ضرورت ہے،ٹی این ایف جے کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر ’ایام عزائے حسینی کے دوران شہید اور وفات پا جانے والے بلا تفریق مسلک و مکتب مومنین و مسلمین کی بلندی درجات کیلئے جمعہ 26 ستمبر کو ’یوم ترحیم‘ منایا جائیگا، اس موقع پر قرآن خوانی، مجالس تراحیم اور دینی تقریبات میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عساکر پاکستان، پولیس کے سپوتوں، شہدائے دین و وطن کو خراج تحسین اور ایام عزائے حسینی میں وفات پانے والوں کی بلندی درجات کیلئے دعائیں کی جائیں۔انہوں نے اہل پاکستان سے اپیل کی کہ یوم ترحیم کے موقع پر مادر وطن کے امن اور دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے اوران مرحومین کی مغفرت کیلئے بالخصوص دعائیہ تقاریب کاانعقاد کیا جائے نے کہا کہ پاکستان تمام مکاتب فکر کی مشترکہ جدوجہد کا ثمر ہے۔ تمام مکاتب، مسالک، قومیتوں، صوبوں کو ان کے حقوق کی ادائیگی کرنا بانیان پاکستان کا خواب تھا اور یہی وطن عزیز کی یکجہتی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و محبت مضبوطی کی علامت اور منافرت و ظلم وحدت میں دراڑیں ڈالنے کا باعث بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

