کوئٹہ(این این آئی) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد احمد ناروئی نے کہا ہے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی سیاسی زندگی اور جدوجہد ایک یادگار خراجِ تحسین کی حق دار ہے۔ وہ صرف ایک قبائلی سردار نہیں بلکہ بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز، آمرانہ قوتوں کے سامنے ایک مضبوط دیوار، اور حق و سچ کے علمبردار تھے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد جب بلوچستان صدمے اور غیر یقینی کیفیت میں ڈوبا ہوا تھا، نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ پورے خطے کے لوگوں کو سہارا دیا۔ انہوں نے اپنے حوصلے، تدبر اور بے خوفی سے یہ ثابت کیا کہ قیادت کا اصل جوہر قربانی اور عوامی خدمت میں ہے نواب ذادہ طلال اکبر بگٹی نے مشرف جیسے طاقتور آمر کو للکارا اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ وہ آمریت کے خلاف ایک ایسی آواز تھے جو کسی دباؤ یا لالچ کے آگے جھکنے والی نہیں تھی۔ آمریت کے سخت مخالف ہونے کے ناطے انہوں نے علماء کرام سے فتوے حاصل کیے جن میں پرویز مشرف کو بلوچ قوم کا قاتل قرار دیا گیا اور واجب القتل سمجھا گیا۔ یہ ان کی جرات اور بے خوفی کا عملی مظہر تھا کہ وہ آمر کے خلاف کسی بھی حد تک جانے سے گریزاں نہ تھے۔انہوں نے کہا کہ نواب ذادہ طلال بگٹی نے لاپتہ افراد کے مسئلے کو سب سے پہلے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔ وہ ان مظلوم خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوئے جن کے پیارے غائب تھے، اور ان کا درد اپنا درد سمجھ کر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی نواب ذادہ طلال بگٹی کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اصولی سیاست وہی ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھ کر کی جائے۔ وہ ہر اس قوت کے مخالف تھے جو بلوچستان کے عوام کو ان کے وسائل اور حقوق سے محروم رکھنا چاہتی تھی۔ ان کی جرات مندانہ سیاست نے بلوچ نوجوانوں کو یہ حوصلہ دیا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہی اصل کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی یاد بلوچستان کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کا کردار ہمیشہ آمریت مخالف جدوجہد اور عوامی حقوق کی پاسداری کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک دلیر، عوام دوست اور باوقار رہنما تھے جن کی مثال کم ہی ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

