دالبندین (این این آئی)دالبندین میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ اب چور دن دہاڑے سفید پوش افراد کو بھی نہیں بخش رہے۔ موٹر سائیکل سوار کہیں بھی کسی تنہا اور پیدل شخص کو دیکھ کر پستول نکال لیتے ہیں اور لوٹ مار کر فرار ہوجاتے ہیں۔آج صبح سنگی بند اور پاٹھک کے درمیان موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گن پوائنٹ پر سفر خان حسنزی سے 11 ہزار روپے نقد اور اس کا موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ سفر خان نے فوری طور پر تھانے جا کر پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا۔شہر کے اندر آئے روز لوگوں کو لوٹنا اب معمول بن چکا ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چوروں کے خلاف کارروائی کرکے عام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اب گھر سے بازار اور بازار سے گھر پیدل جانا مشکل ہوگیا ہے، اور کوئی بھی شہری خود کو محفوظ تصور نہیں کررہا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جب صحافی کرکٹ بورڈ کی رہنمائی کرتے تھے: ’کرکٹر‘ میگزین کے ایڈیٹر کی یادیں
- برازیل کی لورا کارڈوسو کی ایک اننگز میں نو وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی
- سوریاونشی: والد کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی داستان
- تین ناکامیوں کے بعد سنجو سیمسن کی سینچری
- ’حکمت عملی بدلنے کی ضرورت‘: ستاروں سے بھری ممبئی انڈینز کی لگاتار تیسری ہار
- ہنگے کی ڈیبیو اوور میں تین وکٹیں، راجھستان کو پہلی شکست
- جب پاکستان کے لیے کبھی کھیلا ہی نہیں تو افسوس کیسا: سکندر رضا
- کیا میراڈونا کی موت غفلت کی وجہ سے ہوئی؟ نیا ٹرائل شروع
- متوقع شائقین میں کمی، فیفا ورلڈ کپ سے پہلے امریکی ہوٹل سستے: رپورٹ
- چین کے اے آئی نے ایک دہائی پرانا ریاضی کا مسئلہ حل کر لیا

